اسلام آباد :وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ آج پاکستان کے اصولی مؤقف کی جیت ہوئی ہے اور امید ہے کہ معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان کی سلامتی اور خودمختاری پاکستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور بھارت اس کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ پاکستان کے عوام اور امن ہماری ریڈلائن ہیں۔




