ایبٹ آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور فوری ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ نشست میں طلبا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ افواجِ پاکستان نوجوانوں کو رہنمائی اور حوصلہ فراہم کر رہی ہیں۔




