پاکستان
Trending

وزیراعظم کے وفد کی پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت

اسلام آباد/لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے تعاون طلب کرنے پہنچا۔

وفد نے مجوزہ ترمیم کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا، جن میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی، ججوں کے تبادلے کا اختیار، این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ، آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم و آبادی کے منصوبوں کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ 6 نومبر کو پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت ہوگی تاکہ پارٹی کی پالیسی کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button