پاکستان
Trending

فوج کا دائرہ کار دفاع تک محدود:ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی اور ملکی فیصلے حکومت اور پارلیمنٹ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی پالیسی سازی میں مکمل خودمختار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں اب تک 1667 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غزہ میں امن کے حوالے سے فوج کے کسی اقدام کا فیصلہ بھی حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے۔ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button