ٹیکنالوجی
Trending

گوگل کروم بک فیکٹری پنجاب میں، وزیراعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی


عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پنجاب میں کروم بک کی مقامی تیاری کے لیے فیکٹری لگانے کی پیشکش کی ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات میں گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وفد نے بتایا کہ نئی کروم بکس میں طلبہ کے لیے تعلیمی سافٹ ویئر جیمنائی، ریڈ آلانگ اور کینوا شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کے لیے مکمل معاونت کا یقین دلایا اور کہا کہ صوبہ ڈیجیٹل تعلیم اور آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button