پاکستان
Trending

مجوزہ ترامیم 18ویں ترمیم کے خاتمے کے مترادف:رضا ربانی

 

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات واپس لینے کے مترادف ہوں گی۔

رضا ربانی نے کہا کہ یہ ترامیم وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو متاثر کریں گی، مالی بوجھ بڑھائیں گی اور شدت پسند قوم پرستوں کو غیر آئینی سرگرمیوں کی طرف مائل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اگر وفاق مالی معاملات سنبھالنے میں ناکام ہے تو صوبوں کو ٹیکس جمع کرنے اور اخراجات پورے کرنے کی اجازت دی جائے۔

حکومت کے وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس ترمیم پر بات چیت جاری ہے، لیکن مسودہ ابھی تیار نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button