پاکستان
Trending

ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ میں پیش ہوگا، اپوزیشن بھی متحرک

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بل کا جائزہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں اجلاس میں کریں گی اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتے اسے منظور بھی کر لیا جائے گا۔

اپوزیشن نے متوقع بل پر ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد باقاعدہ ردعمل دیا جائے گا، اور سیاسی کمیٹی میں اس پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button