بین الاقوامی
Trending

امریکی سیاست میں ایک طاقتور اور متنازع شخصیت،ڈک چینی 84 برس کی عمر میں چل بسے

 

واشنگٹن: امریکی تاریخ کے طاقتور اور متنازع سابق نائب صدر ڈک چینی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ صدر جارج ڈبلیو بش کے دو ادوار (2001-2009) میں نائب صدر رہے اور پسِ پردہ سیاسی اثر و رسوخ کے لیے جانے جاتے تھے۔

چینی نے عراق پر حملے کی حمایت میں مرکزی کردار ادا کیا اور زندگی کے آخری برسوں تک اس فیصلے کی وضاحت کرتے رہے۔ اپنے سیاسی کیریئر کے بعد بھی وہ قدامت پسند نظریات کے حامل رہے، مگر 2024 کے صدارتی انتخاب میں انہوں نے ڈیموکریٹ کمالا ہیرس کے حق میں ووٹ دیا۔

دل کے امراض میں مبتلا چینی نے 2012 میں دل کی ٹرانسپلانٹ سرجری کرائی تھی اور اس کے بعد صحت مند زندگی گزاری۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button