بین الاقوامی

ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر معاوضہ لیے والےسی ای او بن گئے

آسٹن: ٹیسلا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک ایک تاریخی معاہدے کے تحت دنیا کے پہلے سی ای او بن گئے ہیں جو ٹریلین ڈالر (760 ارب پاؤنڈ) معاوضے کے حقدار ہیں۔ ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے اس غیر معمولی معاوضے پیکیج کی منظوری دی، جس میں 75 فیصد حصص داروں نے مسک کے اس پیکیج کی حمایت کی۔

ٹیسلا کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں اس پیکیج کے حق میں زبردست حمایت حاصل کی گئی، جس کے بعد ہال میں تالیاں بجائیں گئیں۔ اس پیکیج کے تحت ایلون مسک کو اگلے 10 سالوں میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو کو نمایاں طور پر بڑھانے کے عوض یہ معاوضہ دیا جائے گا۔ اگر وہ اپنے اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں سینکڑوں ملین نئے شیئرز ملیں گے، جن کی مالیت تقریباً 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر یہ پیکیج مسترد کر دیا جاتا ہے تو ایلون مسک کمپنی چھوڑ سکتے ہیں، اور ان کے بغیر ٹیسلا کا کاروبار چلانا مشکل ہو جائے گا، یہی وجہ ہے کہ اس پیکیج کی حمایت کی گئی۔

فیصلے کے بعد ایلون مسک نے ٹیکساس کے شہر آسٹن میں اجلاس کے سٹیج پر آکر رقص کیا اور شرکاء نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر مسک کا کہنا تھا کہ  "جو کچھ ہم  شروع کرنے جا رہے ہیں وہ ٹیسلا کے مستقبل کا نیا باب نہیں، بلکہ ایک نئی کتاب ہے۔” انہوں  نے مزید کہا کہ "دوسری کمپنیوں کے شیئر ہولڈر اجلاس بورنگ ہوتے ہیں، لیکن ہمارا اجلاس شاندار ہے!”

مسک کے اہداف میں شامل ہے کہ ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو کو موجودہ 1.4 ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر 8.5 ٹریلین ڈالر تک لے جایا جائے اور 10 لاکھ خودکار روبوٹیکسی گاڑیاں کمرشل آپریشن میں لائی جائیں۔ یہ بلند و بالا اہداف ایلون مسک کی تیز رفتار ترقی کی سوچ اور ٹیسلا کی مستقبل کی سمت کو ظاہر کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button