اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی آرٹیکل 243 کی حمایت کرتی ہے اور آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔ ججز کی ٹرانسفر کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس ہونا چاہیے۔
چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر پارٹی میں اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا اور دہری شہریت سے متعلق ترمیم کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے شیئر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔




