کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اور آصفہ بھٹو نے کورنگی میں سینٹر فار آٹزم کا افتتاح کردیا۔ پاکستان میں آٹزم سے متاثرہ افراد کے لیے یہ پہلا خصوصی رہائشی مرکز ہے۔
سینٹر میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کو رہائش کے ساتھ نگہداشت، تربیت اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سی آرٹس ریزیڈنشل مرکز میں 250 آٹزم سے متاثرہ بچوں کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
مرکز کا مقصد آٹزم سے متاثرہ بچوں کو محفوظ ماحول میں معیاری نگہداشت اور تربیتی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی بحالی کے عمل میں معاونت کرنا ہے۔




