بین الاقوامی

ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار، 20 اہلکار جاں بحق

استنبول :   ترک فضائیہ کا سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ روانہ ہوا اور  کچھ ہی دیر بعد آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ حادثہ آذربائیجان سے ترکیہ واپس آتے ہوئے پیش آیا، اور ہم اس غمگین موقع پر شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔”

اردوان نے مزید کہا کہ "ہمارے امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، اور ہم اس حادثے کی تحقیقات کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔”

ترک کمیونیکیشنز ڈائریکٹر برہانیتن دوران نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملتے ہی تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ غیرمصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور حکام کی جانب سے جاری کی گئی معلومات پر اعتماد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button