بین الاقوامی
Trending

ایران میں دو ہولناک حادثات: رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، متعدد ہلاکتیں

 

تہران: ایران کے شہروں بندر عباس اور اہواز میں رہائشی عمارتوں میں ہونے والے دھماکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ ساحلی شہر بندر عباس کے علاقے ‘معلم بلیوارڈ’ میں واقع ایک 8 منزلہ عمارت زوردار دھماکے سے لرز اٹھی۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، جبکہ آس پاس کی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام تاحال دھماکے کی اصل وجہ کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔
دوسری جانب، اہواز میں ایک 4 منزلہ عمارت میں گیس لیکیج کے باعث ہولناک دھماکا ہوا، جس نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی جان لے لی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے اور ایک خاتون کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔ ایرانی میڈیا نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ ان دھماکوں میں پاسدارانِ انقلاب کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے بھی ان واقعات میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button