پاکستان
Trending

پاکستان نے بھارت کو تاریخی جواب دیا، آزادکشمیر میں دانش اسکولوں کی تعداد بڑھائی جائے گی:وزیراعظم شہباز شریف

باغ: وزیراعظم شہباز شریف نے باغ میں دانش اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، جس میں مسلح افواج نے دشمن کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کارکردگی پر امریکی کانگریس نے بھی پاکستان کی حمایت کی اور امریکی صدر نے بھارتی طیارے گرانے کے حوالے سے بار بار ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کے فضل اور فیلڈ مارشل کی شاندار قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھی، جنہوں نے بلا خوف مشاورت کے فیصلے کیے۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ آزادکشمیر میں دانش اسکولوں کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے آئندہ نسلیں ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت بنیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button