پاکستان
Trending

جماعت اسلامی کا تین روزہ ملک گیر اجتماع عام، مینار پاکستان لاہور میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

 

لاہور: جماعت اسلامی کا ملک گیر تین روزہ اجتماع عام مینار پاکستان لاہور میں جاری ہے، جس کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی سمیت دیگر شہروں سے اسپیشل ٹرینیں شرکاء کو لے کر پہنچی ہیں، اور بڑی تعداد میں خواتین بچوں کے ہمراہ شرکت کے لیے پہنچ گئی ہیں۔

اجتماع کے دوران شرکا کی سہولت کے لیے شاپنگ سنٹرز، میڈیکل کیمپ، رہائش گاہیں اور کڈز زون قائم کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اجتماع عام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ ہزاروں رضاکاروں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات سنبھال لیے ہیں۔

اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، اور یہ جماعت اسلامی کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button