پاکستان
Trending

روس،یوکرین تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، فوجی حل ممکن نہیں:پاکستان

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانا ضروری ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کے نتیجے میں عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور عالمی قوانین کے مطابق شہریوں اور انفراسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کے ساتھ مشاورت میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے نیا منصوبہ تیار کر رہی ہے، جس کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button