لکی مروت: انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرائے نورنگ بھٹانی نہر کے قریب کارروائی کر کے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔ کارروائی میں دہشتگردوں سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔



