راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں 1873 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 136 افغانی شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر انتہائی دشوار گزار ہے اور سرحدی علاقوں میں انتظامی کمزوریوں کی وجہ سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اور افغان طالبان رجیم کو دہشت گردوں کی سہولت کاری بند کرنا ہوگی۔




