اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے یا جلوس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا۔ شہریوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور قانون کی پابندی کریں۔




