اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت معاملات شرافت سے نہیں چلائے گی تو گورنر راج لگانے کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، لیکن ناکامی کی صورت میں گورنر راج ناگزیر ہو سکتا ہے۔
صحافی کے سوال پر کہ فیصل کریم کنڈی کی جگہ نیا گورنر کون ہوگا، واڈا نے کہا کہ نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں سیاسی شخصیت کا انتخاب ممکن نہیں۔
چیف آف ڈیفنس فورسز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور کمانڈ موجود ہیں، نوٹیفیکیشن آج یا کل جاری ہو جائے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسمبلی میں آنا بتاتا ہے کہ وہ حکومت کے موقف کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔




