پاکستان
Trending

الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

 

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی تحریک انصاف کے چیئرمین کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کمیشن نے 26 نومبر کو انہیں خط بھیج کر آگاہ کیا کہ قانونی طور پر انہیں چیئرمین کے طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

خط میں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے 13 نومبر کو آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی درخواست دی تھی، تاہم پی ٹی آئی کے اندرونی الیکشن کیس ابھی زیر التوا ہے اور لاہور ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر موجود ہے۔ اس وجہ سے گوہر کو پارٹی کی قیادت کا قانونی حق حاصل نہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک کسی بھی تبدیلی یا تسلیم شدہ عہدے کا اطلاق ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button