پاکستان
Trending

ٹیکس کلیکشن میں شفافیت ضروری، تاجروں کے مسائل ترجیحی ہیں:بلاول بھٹو

 

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب میں کہا ہے کہ ملکی معیشت "ڈنڈے کے زور پر نہیں چل سکتی”۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے معیشت کو جبراً چلانے کی کوشش کی، جو کامیاب نہیں ہوئی۔

بلاول بھٹو نے ٹیکس کلیکشن میں صوبوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سندھ صوبہ وفاق کے مقابلے میں بہتر پرفارمنس دے رہا ہے اور تمام صوبوں نے وفاق کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ٹیکس کلیکشن میں شفافیت کو انتہائی ضروری قرار دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ تاجروں کے مسائل جلد حل ہوں، اور وہ خود بھی تاجروں کے مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button