اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیا ہے کہ مذاکرات کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، تاہم ملک میں سیاسی کشیدگی میں کمی صرف بات چیت سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں سے واپسی مشکل ہو سکتی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور ملک مخالف عناصر برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ جن چیزوں پر ملک کو فخر ہونا چاہیے، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بعض ٹوئٹس کی گئی ہیں۔




