اسلام آباد: پاکستان نے ناروے کے سفیر کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ناروے کے سفیر کو سخت ترین الفاظ میں ڈیمارش جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ یہ اقدام سفارتی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں مداخلت کے مترادف ہے۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ایک آزاد، خودمختار اور قانون پر عملدرآمد کرنے والی Hard State اپنے اندرونی امور میں کسی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرتی۔ یہ ڈیمارش پاکستان کی آئینی خودمختاری اور عدالتی خودمختاری کے تحفظ کے طور پر جاری کیا گیا۔




