پاکستان
Trending

تبت میں زلزلے کے 5 شدت کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

 

تبت: تبت کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین کے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کے جھٹکے قریبی علاقوں تک بھی محسوس ہوئے۔

مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ایمرجنسی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید آفٹر شاکس کا امکان ظاہر کیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button