لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پرخلوص اور مثبت خیرمقدمی پیغام پر شکریہ ادا کیا ہے۔
مریم نواز نے بلاول بھٹو کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا "پنجاب آپ کا گھر ہے اور آپ کو یہاں ہمیشہ عزت و احترام کی جگہ ملے گی۔”
بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر جواب دیا "شکریہ محترمہ چیف منسٹر، آپ کی جانب سے کیا گیا استقبال اور مثبت رویہ قابلِ قدر ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ خوشگوار تبادلۂ خیال ملکی سیاست میں باہمی احترام اور مفاہمت کے مثبت رجحان کی علامت ہے اور عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔




