پاکستانکھیل

امام الحق کا انگلش کاؤنٹی ٹیم یارکشائر سے معاہدہ

پاکستانی ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں قدم رکھتے ہوئے یارکشائر کاؤنٹی کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ امام بقیہ سیزن کے تمام فارمیٹس—ون ڈے کپ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ—کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یارکشائر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، امام الحق رواں ہفتے سرے کاؤنٹی کے خلاف اہم میچ کے لیے پلئینگ الیون میں شمولیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یارکشائر کے جنرل مینیجر گیون ہملٹن نے امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈومیسٹک مقابلوں میں ان کی کارکردگی نے متاثر کیا، اور ہمیں توقع ہے کہ وہ ٹیم میں اہم کردار ادا کریں گے۔ گیون ہملٹن نے بھارتی اوپنر رتوراج گائکواڈ کی عدم دستیابی پر افسوس کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ امام الحق کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو استحکام ملے گا۔
امام الحق اس سے قبل بھی انگلینڈ میں مختلف لیگز میں حصہ لے چکے ہیں، تاہم یہ ان کا پہلا مکمل سیزن ہوگا جس میں وہ یارکشائر کے لیے مسلسل دستیاب ہوں گے۔ ٹیم منیجمنٹ کو امید ہے کہ امام کا تجربہ اور فارم ٹیم کو اہم فتوحات دلانے میں مدد دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button