بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ ہماری نہیں، ہم حصہ نہیں بنیں گے:برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان

 

لندن :برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران عالمی برادری اور برطانوی عوام کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ برطانیہ کسی بھی صورت مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ وزیراعظم کا یہ بیان برطانیہ کی روایتی جنگی پالیسیوں سے ایک بڑے انحراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ "ایران جنگ ہماری نہیں ہے، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور ہم برطانیہ کو اس جنگ میں گھسیٹنے نہیں دیں گے۔ کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ذمہ داری برطانیہ کو ایک خود مختار اور محفوظ ملک بنانا ہے، وہ کسی دوسرے کے مفاد کی خاطر اپنے ملک کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ "ہم آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں۔ موجودہ عالمی بحران میں برطانیہ ایک صاف ستھرا اور محفوظ ملک بن کر ابھرے گا۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیئر اسٹارمر کا یہ بیان کئی دہائیوں پر محیط برطانوی خارجہ پالیسی میں ایک تاریخی تبدیلی ہے۔ برطانیہ نے پہلی بار مشرقِ وسطیٰ کے معاملے پر اپنے قریبی اتحادی امریکہ کے جنگی عزائم سے خود کو علانیہ الگ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مہم جوئی کے بجائے برطانوی معیشت اور داخلی سلامتی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
برطانیہ کے اس فیصلے کے دور رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ برطانیہ کے اس فیصلے سے نیٹو (NATO) کے دیگر ممالک پر بھی دباؤ بڑھے گا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں اپنی شمولیت پر نظرِ ثانی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button