پاکستان
Trending

ڈگری تنازعہ کیس: جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس کے بنچ میں بیٹھنے پر اعتراض کر دیا

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری تنازعہ کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کیس کو دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔

سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بنچ نے کی، جس میں جسٹس طارق جہانگیری اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل پیش ہوئے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے عدالت میں کہا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے بنچ میں بیٹھنا مفادات کے ٹکراؤ کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ چیف جسٹس نے ان کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں تیز رفتاری کے باعث عدالتی کارروائی کے دوران انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے اور انہوں نے 34 سال پرانے کیس میں خود کو فریق بننے کے لیے مناسب وقت دینے کی درخواست کی۔ اس دوران جسٹس طارق جہانگیری نے قرآن پاک پر حلفاً کہا کہ ان کی ڈگری اصلی ہے اور یونیورسٹی نے اسے جعلی قرار نہیں دیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اس اعتراض کے جواب میں کہا کہ وہ بطور چیف جسٹس کیس کی سماعت کر رہے ہیں اور ہر فریق کو یکساں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا اور جسٹس طارق جہانگیری کو پٹیشن اور دیگر متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button