trendingپاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان "اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ” (SMDA) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس معاہدے کے تحت طے پایا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر حملہ کیا گیا تو اسے دونوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا اور دونوں ممالک ایک دوسرے کا دفاع کریں گے۔ اس شراکت داری کا مقصد خطے کی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔

یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button