پاکستان
Trending

قومی ایئرلائن کی نجکاری مکمل، پی آئی اے کو دوبارہ عروج پر لے جانے کا عزم: وزیراعظم

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جسے قومی مفاد میں ایک اہم اور بروقت فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی آئی اے کی نجکاری کی متعدد کوششیں ناکام رہیں، تاہم موجودہ حکومت نے تمام مراحل کو محنت، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے ذریعے قومی ایئرلائن کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا سرمایہ کار قومی ایئرلائن کی کھوئی ہوئی پہچان بحال کرے گا اور پی آئی اے ایک مرتبہ پھر ترقی اور بلندیوں کی جانب گامزن ہوگی۔

وزیراعظم نے بولی جیتنے والے سرمایہ کار کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب نجکاری میں سید عاصم منیر کی بے پناہ کاوشیں اور خلوص شامل ہیں، جب کہ وزیر دفاع اور نجکاری کے عمل میں شریک ٹیم نے بھی مثالی کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی خواہش ہے پی آئی اے کو ایک مضبوط، منافع بخش اور بین الاقوامی معیار کی ایئرلائن کے طور پر دوبارہ کھڑا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button