میلبرن :ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دی اور وائٹ واش سے بچ گیا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا، جسے انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جوش ٹنگ نے 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیکب بیتھل 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ 46 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر تھے۔




