کراچی: پاکستان کی پہلی خاتون اسٹیٹ بینک گورنر اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر بینکاری و مالیات میں نمایاں خدمات انجام دیں، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک میں اہم عہدوں پر کام شامل ہے۔




