پاکستان
Trending

"پاکستان کھپے” کا نعرہ ملک کے لیے ڈھال ثابت ہوا ، اقتدار نہیں، پاکستان پہلے ہے:راجہ پرویز اشرف

 

گڑھی خدا بخش: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کے ہر کونے سے کارکنان اور عوام گڑھی خدا بخش پہنچے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے ہر سطح پر بھرپور محنت کرے گی۔

راجہ پرویز اشرف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے صبر، تدبر اور دوراندیش فیصلوں نے پاکستان کو بڑے بحرانوں سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کھپے” کا نعرہ ملک کے لیے ڈھال ثابت ہوا اور اسی سوچ نے قومی یکجہتی کو مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ ملک کو اقتدار پر ترجیح دیتی آئی ہے، اسی لیے آج بھی پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے اور عوام کی امیدوں کی ترجمانی کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے آج سیاست میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اقتدار سے محرومی کے بعد ملک کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں ریاست اور عوام کا ساتھ دیا ہے۔

اختتام پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت، وفاق اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی صورت ملک مخالف سوچ کو فروغ نہیں دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button