کراچی : عوام کے لیے مہنگائی کی ایک اور بری خبر، اوگرا نے جنوری 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت 208.99 روپے سے بڑھ کر 219.67 روپے ہو گئی ہے، یعنی فی کلو میں 10.68 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی 126.09 روپے کا اضافہ شامل ہے۔
نیو کے نمائندے کاشف منیر کے مطابق اس اضافہ سے عوام کی ماہانہ بجٹ پر مزید دباؤ پڑے گا اور صارفین کی اخراجات میں واضح اضافہ متوقع ہے۔




