کراچی:محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی جزوی ابر آلودگی کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بارش کی توقع ہے، جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیمز کی صورتحال بھی مستحکم ہے۔ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد بھر چکا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کا خیال رکھیں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔




