لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایسے حالات سے نمٹنے کی پریکٹس پہلے ہی ہو چکی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہامیرا کام امن قائم رکھنا ہے، مذاکرات کا کام متعلقہ حکام کریں۔ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے بارے میں قرآن میں واضح احکامات موجود ہیں۔”




