وینزویلا کی فوج نے ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی کارروائی کے بعد فوج کو ملک بھر میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وینزویلا کی فوج نے عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کو تسلیم کر لیا ہے۔ امریکی کارروائی میں صدر مادورو کی سکیورٹی ٹیم کے کئی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ وینزویلا کے وزیر دفاع نے اس حملے کو خودمختاری پر براہِ راست حملہ قرار دیا اور سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔




