کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے عوامی اجتماعات، جلسے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
کسی بھی جگہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، اور موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بھی ممنوع ہوگی۔ خواتین اور بچوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔
یہ پابندیاں 31 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی۔




