پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی سیشن مکمل ہونے تک کسی بھی تبادلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئی پالیسی کے مطابق، تبادلے کے لیے استاد کی موجودہ تعیناتی پر کم از کم تین سال مکمل ہونے ضروری ہیں۔ درخواست دینے سے قبل اساتذہ کو اپنی تمام تعلیمی اور انتظامی ذمہ داریاں مکمل کرنی ہوں گی اور ہیڈ ٹیچر سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) ذمہ دار ہوگا اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے تمام متعلقہ افسران کو نئی ہدایات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی دے دی ہے۔




