نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 93 پیسے کمی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
فیصلے کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ تاہم نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی بیشی عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں سے منسلک ہوتی ہے، جس کا براہِ راست اثر صارفین کے بلوں پر پڑتا ہے۔




