پپیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مؤخر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے سیاسی حکمتِ عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے کامیابی کے امکانات کم ہونے کی وجہ سے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔
پارٹی نے مناسب وقت پر تحریک دوبارہ پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے 36 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ حکومت بنانے کے لیے 27 ارکان درکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر نئے وزیراعظم کے نام پر اختلافات موجود ہیں، جس کی وجہ سے حتمی اعلان مؤخر کیا گیا۔ مسلم لیگ ن نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی کے منتخب امیدوار کو حمایت فراہم کرے گی، تاہم پاور شیئرنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔




