پاکستان
Trending

ریکوڈک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع، پاک امریکا تعلقات مضبوط ترین سطح پر

 

اسلام آباد: پاک امریکا تعلقات اپنی تاریخ کی مضبوط ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ریکوڈک کے اہم معدنی منصوبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے۔

امریکی سفارت خانے کے منسٹر کاؤنسلر برائے پبلک ڈپلومیسی اینڈی ہیلس نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے درمیان تعلقات خوشگوار اور مضبوط ہیں، جو دونوں ممالک کے اقتصادی اور سفارتی روابط کی بنیاد کو مستحکم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی نجی کمپنیاں معدنیات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، اور یہ منصوبے مقامی باصلاحیت افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ اینڈی ہیلس نے تعلیم کو پاک امریکا تعلقات کا اہم ستون قرار دیا اور کہا کہ فل برائٹ پروگرام کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اب تک 9 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ امریکا کی جامعات سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ متعدد مواقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی تعریف کر چکے ہیں، اور موجودہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button