اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کمپنی کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق تعاون کے معاہدے پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی جدت پاکستان کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کا اہم حصہ ہیں اور پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بن رہا ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے پاکستان میں محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ملاقات میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔




