لاہور: صوبہ پنجاب میں موسم میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے اور مختلف شہروں میں رات کا درجہ حرارت گرا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید موسمیاتی نگرانی اور تجزیاتی نظام کے ذریعے سموگ کی پیشگی اطلاع فراہم کی جا رہی ہے، جس سے سموگ کی صورتحال کو مؤثر طریقے سے قابو میں رکھا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سموگ سے بچاؤ کے لیے گرینڈ صوبائی آپریشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی ہے تاکہ تمام متعلقہ ادارے مل کر اس مسئلے سے نمٹ سکیں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔




