اسلام آباد:پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط کر دیے گئے۔ کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع کا دورہ کیا۔
کویتی وزیر دفاع نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور بھی زیرِ غور آئے۔
پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط کو پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




