پاکستان
Trending

لاہور میں "محفوظ بسنت 2026” کے لیے جامع انتظامات، شہری تحفظ اولین ترجیح

 

لاہور میں تین روزہ "محفوظ بسنت 2026” کی تیاریوں کے لیے کمشنر مریم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں بسنت کے دوران شہریوں کے تحفظ، روڈ سیفٹی، ریسکیو آپریشنز اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شہر کو ریڈ، ییلو اور گرین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، خطرناک عمارتوں پر وارننگ نوٹس لگائے جائیں گے اور فوڈ سپلائرز کو موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 گنجان علاقوں میں ماک ایکسرسائز مکمل کرے گا۔

کمشنر نے کہا کہ ڈی سی آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا ہے اور شہریوں کو فری رائیڈ سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ 6 فروری سے پہلے پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی اور بسنت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں منائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button