پاکستان

ایپ سیپ چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا نوجوانوں کی کردار سازی کی ضرورت پر زور

لاہور: چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن نے پنجاب یونیورسٹی کے آئی بی اے میں تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومیں تبھی ترقی کرتی ہیں جب وہ اپنے ہیروز کی قدر کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن نے  کہا کہ "وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے ہیروز کی عزت نہیں کرتیں۔”

انہوں نے معاشرے میں بگڑتے ہوئے رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ "ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں طلبہ بھی چور ہیں، اساتذہ بھی اور علما بھی۔” انہوں نے نوجوانوں کے کردار اور رویے کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ طلبہ میں ٹیم ورک کا فقدان ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمٰن نے کہا کہ 14 اگست کو بائیک کے سلنسر نکال کر جشن منانا قوم کے سنجیدہ مسائل سے لاعلمی ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے دنیا کی بڑی جامعات جیسے ہارورڈ کی کردار سازی کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھی اسی راستے پر چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہر فرد خلوصِ نیت اور سخت محنت سے کام نہ کرے، اور کامیابی کا دارومدار کردار، محنت اور خلوص پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button