پاکستان
Trending

پاکستان کی معاشی واپسی: دیوالیہ کے بادل چھٹ گئے، دوست ممالک رشک کرنے لگے، وزیراعظم

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے معاشی تباہی اور دیوالیہ ہونے کے تمام خطرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب پاکستان ایک مستحکم معیشت بن چکا ہے اور ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔
وزیراعظم نے معاشی بحالی میں عالمی دوستوں کے کردار کو نمایاں کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے اور فیلڈ مارشل نے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے دن رات غیر ملکی دورے کیے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ وزیراعظم کے بقول، "جنگ کے بعد آج وہی دوست ممالک پاکستان کو رشک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
تقریب کے دوران وزیراعظم نے معیشت کی موجودہ صورتحال پر اہم حقائق پیش کیے۔ مارکیٹ میں تاریخی تیزی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ حکومتیں کاروبار نہیں کرتیں، بلکہ نجی شعبہ ہی ملکی معیشت کا اصل انجن ہے، حکومت کا کام صرف سہولیات فراہم کرنا ہے۔
شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ معاشی بحالی کے اس مشکل سفر میں عام آدمی نے سب سے زیادہ تکلیفیں اٹھائی ہیں، لیکن اب ملک استحکام کی منزل پا چکا ہے اور معاشی اعشاریے درست سمت میں مڑ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button