پاکستان
Trending

دوحہ میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات، دہشت گردی کے خاتمے پر خاص توجہ

 

اسلام آباد :پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں آج اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جن کی قیادت وزیر دفاع کر رہے ہیں۔ مذاکرات کا محور پاکستان کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی فوری بندش اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور کشیدگی سے گریز کرتا ہے، تاہم افغان طالبان سے یہ توقع بھی رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے قابلِ عمل اقدامات کریں گے۔

خصوصی توجہ دہشت گرد تنظیموں FAK/TTP اور FAH/BLA کے خلاف کارروائی پر دی جائے گی، کیونکہ یہ گروہ پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اور سرحد پار سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

پاکستان نے قطر کی مصالحتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔

دونوں فریقین سے توقع ہے کہ اس بات چیت سے پاک افغان تعلقات میں بہتری آئے گی اور خطے کی سلامتی کو فروغ ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button